کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں انتخابی احتجاج تیز، بزرگ کی ہلاکت پر ڈپکے کیخلاف مقدمے کا مطالبہ، 75 سالہ شہری کی احتجاج کے دوران طبیعت بگڑگئی، کاکروچ پارٹی سربراہ کی واقعے کے باوجود احتجاج کی حمایت، شہر ایک بار پھر شفاف انتخابات کیلئے سڑکوں پر نکل آیا ہے، ابھے جیت ڈپکے نے بھارتیوں سے متحد ہونیکی اپیل کردی۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کے مطالبے پر ہونے والے احتجاج کے دوران ایک بزرگ شہری کی ہلاکت پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھے جیت ڈپکے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔