• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے نہیں کرسکتے، علی پرویز ملک

لاہور (نیوزرپورٹر)وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے نہیں کرسکتے کیونکہ اس کا حجم ہزاروں ارب روپے کا ہے۔علی پرویز ملک نے اپنےحلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسائل اکٹھے کیے بغیر خرچ کرنے سے نتیجہ 2022 والا نکلے گا، جب پاکستان دیوالیہ پن کی نہج پر پہنچا اور مہنگائی کا سونامی آیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں جیسے ہی قیمتیں نیچے آئیں، فوری پاکستان میں بھی کمی کی جائےگی۔وفاقی وزیر نے کہا وہ آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کرکے تیل کی فراہمی پر شکریہ اور مشکل حالات میں اظہار یکجہتی کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید