• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا سفارتی وفد شیڈول کے مطابق واپس آیا‘ عراقچی‘ امریکی دعوے کی تردید

تہران (جنگ نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی ہم منصب مارکو روبیو کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے کہ ایرانی سفارت کاروں کو امریکا سے نکالاگیاتھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں عباس عراقچی کا کہناتھاکہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کرنے والے تمام ایرانی سفارت کار، سوائے ایک سفارت کار کے جو پہلے ہی روانہ ہو گیا تھا، طے شدہ پروگرام کے مطابق واپس روانہ ہو گئے۔بیان میں کہا گیا کہ ایک سفارت کارکی فرضی بے دخلی پر فخر کرنا کسی بھی سفارتی مشن کے سربراہ کے لیے نامناسب ہے۔
اہم خبریں سے مزید