اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سعودی عرب روانہ ہو گئے ، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ریاض میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے ایمرجنسی اجلاس میں شرکت کرینگے، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اہم ہنگامی اجلاس آج 5 اکتوبر کو ریاض میں منعقد ہو رہا ہے، اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پاکستان سے سیکریٹری جنرل لیفٹینٹ جنرل (ر) نعمان محمود بھی شریک ہونگے، اجلاس میں ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان ،سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بھی اجلاس میں شرکت کرینگے۔