• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں، طلال چوہدری

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں،پی ٹی آئی کے لانگ مارچ والے دن جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےبھی احتجاج کی کال دی ،ہمسایہ ملک اپنی پراکسی سے پاکستان کو عدم استحکام کرنا چاہتا ہے ، دونوں کے احتجاج کے طریقۂ کار اور دیگر کئی معاملات میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ انہوں نے ان خیا لات کا اظہار اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل میڈیا کے سامنے ایک ایسے گروہ کے حوالے سے حقائق پیش کیے گئے تھے جو ہمسایہ ملک سے غیر قانونی طور پر اسلحہ پاکستان لاتا اور ملک میں بعض گروہوں کو فراہم کرتا تھا، آج اسی معاملے کی تحقیقات کے اگلے مرحلے میں مزید گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں، جبکہ مزید فون کالز اور دیگر شواہد بھی سامنے آئے ہیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کشمیر نے وہی تاریخ احتجاج کے لیے مقرر کی تھی جو پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کیلئے رکھی تھی۔
اہم خبریں سے مزید