• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP میں دہشت گردی، خواجہ آصف کا سہیل آفریدی کو مناظرے کا چیلنج

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی خیبر پختونخوا میں عمران خان کے دور میں آئی، وہ صوبے میں دہشت گردوں کو بسانے کے سب سے بڑے حامی تھے، اسمبلی تقاریر اور میڈیا ریکارڈ اس کے گواہ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی قیادت شہری شہدا کے گھروں میں فاتحہ خوانی کیلئے جانے سے بھی انکاری ہے، وفاق سے اقتدار جانے کے بعد صوبے کے ہر وزیراعلیٰ نے وفاق پر حملہ کیا، 9 مئی کا واقعہ اس کے علاوہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید