نوشہرو فیروز/ نواب شاہ( نامہ نگار) قومی شاہراہ پر حادثہ تیز رفتار کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئ خواتین بچوں سمیت چھ افراد موقع پر جاں بحق دو شدید زخمی ہو گئے جبکہ مہران ہائی وے پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو خواتین جاں بحق ہو گئی زخمی کو تعلقہ اسپتال دوڑ منتقل کر دیا گیا جبکہ مہران ہائی وے پر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو خواتین جاں بحق ہو گئی پولیس کے مطابق قومی شاہراہ سنگھراہ موری کے مقام پر کشمور سے کراچی جانے والی تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں رحمت اللہ چاچڑ ۔ کار ڈرائیور عبدالطیف۔ ایک خاتون ۔ دو بچے اور ایک معصوم بچی شامل ہیں ۔2زخمیوں کو تشویش ناک حالت کے باعث پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔