اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کے تناظر میں ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس(آج)5اکتوبر کو روس میں ہوگا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی، سرحدی سلامتی اور باہمی اختلافات پر علاقائی سطح پر بات چیت کا ایک اور موقع فراہم ہوگا۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ محمد صادق وفد کی قیادت کریں گے۔ جبکہ افغان طالبان کی جانب سے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی وفد کی قیادت کرینگے، پاکستانی وفد میں وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری/ڈی جی افغانستان، ایران و ترکیہ نعیم اقبال چیمہ، افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمن نظامانی اور روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی بھی شامل ہوں گے۔افغان طالبان کی جانب سے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی وفد کی قیادت کریں گے تاہم محمد صادق اور امیر خان متقی کے درمیان دوطرفہ ملاقات تاحال طے نہیں ہوئی۔ افغان طالبان کے ایک عہدے دار کے مطابق طالبان کی جانب سے ایسی کسی ملاقات کی درخواست نہیں کی گئی۔پاکستان مسلسل یہ موقف اختیار کرتا رہا ہے کہ افغان سرزمین پر موجود مسلح گروہوں اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، جبکہ افغان طالبان پاکستان کے مقف کو مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد پر افغان خودمختاری کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر خطے کے دیگر ممالک بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔