• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنانس ایکٹ: ایف بی آر نظام سے کاروبار کا انضمام نہ کرنے پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ

اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ نظام کے ساتھ کاروبار کو مربوط نہ کرنے والے افراد پر 10لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ ایک ماہ بعد بھی خلاف ورزی جاری رکھنے پر جرمانہ بڑھا کر 50لاکھ روپے تک کیا جا سکے گا اور کاروباری احاطہ بھی سربمہر کیا جا سکے گا۔ قانون کے مطابق وہ شخص جو فروخت، پیداوار یا اسی نوعیت کے کاروباری لین دین کی نگرانی، ٹریکنگ، رپورٹنگ یا ریکارڈنگ کے لیے ایف بی آر یا اس کے کمپیوٹرائزڈ نظام کے ساتھ کاروبار کو مربوط کرنے کا پابند ہو، اگر مقررہ مدت کے اندر خود کو رجسٹرڈ نہ کرائے یا رجسٹریشن کے باوجود قانون اور ایف بی آر کی جانب سے مقررہ طریقہ کار کے مطابق انضمام نہ کرے تو اسے 10 لاکھ روپے تک جرمانے کا سامنا ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید