• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزارہ کو صوبہ بننے سے اب کوئی طاقت نہیں روک سکتی، سردار یوسف

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہزارہ کو صوبہ بننے سے اب کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔سیاسی اور عسکری قیادت نے نئے صوبوں کی حمایت کی ہے۔ فیلڈ مارشل نے بھی کراچی تاجروں سے ملاقات میں صوبوں کی حمایت کی ہے۔ ہری پور کے عوام کا اتنی بڑی تعداد میں جمع ہونا صوبے کے حق میں ریفرنڈم ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہری پور میں صوبہ ہزارہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن سے سینیٹر طلحہ محمود، سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی، سابق وزیر اعلیٰ پیر صابر شاہ، ممبران قومی اسمبلی بابر نواز، ڈاکٹر شائست جدون، امیر جماعت اسلامی ہزارہ عبدالرزاق عباسی، کوہستان کے کوآرڈینیٹر پرنس فضل حق، سید جنید قاسم شاہ، سابق ایم پی اے گوہر نواز خان، مرکزی کوآرڈینیٹر پروفیسر سجاد قمر، بریگیڈیئر شہزاد عزیز ، ممبران صوبائی اسمبلی سیدہ سونیا شاہ، آمنہ سردار، شہلا شاہ، سابق ممبران اسمبلی نواب زادہ ولی محمد، نرگس بی بی،سابق وزیر قاضی اسعد، مولانا قاضی غلام مجتبی، قاضی گل رحمن، قاری محبوب الرحمن، سردار رمضان، محمد بن سجاد، چوہدری ماجد مختار، میر غزن اسکندر، سید حامد شاہ، سردار رمضان، قاضی صادق، مولانا عطاء الرحمن کوہستانی، ناظم رشید، سردار قاسم ، شاہ روزم خان، حاجی عبدالحی نے خطاب کیا۔
اہم خبریں سے مزید