• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف قیادت خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی سہولت کاری کر رہی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی سہولت کاری کر رہی ہے،بانی پی ٹی آئی نے دہشتگردی کی حمایت کرنیوالے عناصر کوخیبرپختونخوا میں آباد کرنے کی حمایت کی جس کے باعث صوبے میں سکیورٹی کے چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے۔اتوار کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات کے نتیجے میں متعدد شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر قوم خیبرپختونخوا حکومت کو جوابدہ ٹھہرائے گی۔
اہم خبریں سے مزید