کراچی (افضل ندیم ڈوگر) دبئی سے تل ابیب کی پرواز ایف زیڈ 1063کو پائلٹ کی جانب سے گرائے جانے کی کوشش کے بعد سے فلائی دبئی نے اسرائیل کی دبئی کی اپ اینڈ ڈاؤن کی یومیہ 20 پروازیں مسلسل منسوخ ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق گزشتہ 4دن میں دبئی تل ابیب کی 80 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔ یو اے ای کی بڑی ایئر لائن ایمریٹس کی جانب سے اسرائیل کیلئے یومیہ کوئی پرواز نہیں ہوتی ہے۔ ایمریٹس بین الاقوامی پروازوں کیلئے فلائی دبئی سے کوڈ شیئرنگ کے ساتھ سفری سہولت فراہم کرتی آرہی ہے جبکہ اتحاد ایئر کی ابوظہبی اور اسرائیل تل ابیب کے درمیان روزانہ 12 پروازیں آپریٹ ہو رہی ہیں۔