ملتان ( سٹاف رپورٹر ) شہر اور اس کے گرد و نواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا ۔ دولت گیٹ پولیس کو نعمان نے اطلاع دی کہ گھر کے باہر موٹرسائیکل کھڑی کی واپس آیا تو نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگیا بستی ملوک پولیس کو موضع رانا واہن نوید نے اطلاع دی کہ میرے رقبہ سے نامعلوم چور میرا 25 KVA کا ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے ہٹی سیال اظہر حسین سے تین نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے فتح بیلہ منیر احمد کے گھر سے چور آٹھ بوری کھاد سمیت گھریلو سامان لے گئے جبکہ مظفر آباد کے علاقے عمیر کے مطابق القریش فیز ٹو اپنے دوست کے ہمراہ موجود تھا کہ نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 20ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے چھان بین کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے نامعلوم ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔