ملتان(سٹاف رپورٹر) سیف سٹی ملتان کی جدید مانیٹرنگ اور نمبر پلیٹ شناختی نظام کی مدد سے خواتین کو رکشے میں سوار کرکے مبینہ طور پر لوٹنے والے گروہ کا سراغ لگا لیا گیا، اطلاعات کے مطابق گروہ میں رکشہ ڈرائیور سمیت دو خواتین شامل تھیں اور یہ مبینہ طور پر 100سے زائد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، سیف سٹی ملتان نے مشتبہ رکشے کی شناخت اور مسلسل نگرانی کے بعد ٹریفک پولیس سے رابطہ کیا، جس پر رکشے کو سعیداں والا بائی پاس پر روک کر ڈرائیور اور دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔ مشتبہ افراد اور رکشہ مزید قانونی کارروائی کے لیے سی سی ڈی ملتان پولیس کے حوالے کر دیے گئے۔