ملتان(سٹاف رپورٹر ) چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گمشدہ بچہ والد کے حوالے کر دیا گیا 12سالہ نوید ولد ناصر کو دو ہفتے قبل جنرل بس سٹینڈ سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کاوش سے بچے کے والدین کو بستی مدانہ رنگ پور کھیڑا ضلع مظفرگڑھ سے تلاش کیا گیا گمشدہ بچے کو اسکے والد محمد ناصر کے حوالے کیا گیا۔