• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الگ صوبہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مخدوم سید احمد محمود

ملتان(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم‘ چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین، کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب و ضلعی صدر لیہ ملک ریاض حسین سامٹیہ‘ ضلعی جنرل سیکرٹری ملتان راؤ ساجد علی‘ جام مختار اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کی سیاسی‘ انتظامی اور معاشی صورتحال‘ پارٹی امور‘ عوامی مسائل اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے عوام نے دہائیوں سے محرومی، پسماندگی اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کا سامنا کیا ہے الگ صوبہ وقت کی اہم ضرورت ہے،اس موقع پر خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین، ملک ریاض حسین سامٹیہ، راؤ ساجد علی، جام مختار اور دیگر رہنماؤں نے بھی جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل کے حل، پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانے اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملتان سے مزید