ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) کے زیر اہتمام کراچی میں خدیجہ ویمن انٹرپرینیورشپ پروگرام کے تحت ’’مواقع تک رسائی، کاروباری خواتین کو بااختیار بنانا‘‘کے عنوان سے سیشن منعقد ہواجس میں ایف پی سی سی آئی، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان، آئی بی اے سمیت مختلف مالیاتی اداروں کے نمائندگان اور کاروباری خواتین نے شرکت کی،رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی، ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر بھی شریک ہوئے،سیشن میں کاروباری خواتین کو برآمدی طریقۂ کار، مالیاتی سہولتوں، ڈیجیٹل بینکاری، ای کامرس، کاروباری ترقی اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے حوالے سے عملی رہنمائی فراہم کی گئی۔