• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسین آگاہی بازار کی اپ گریڈیشن کا کام مزید تیز کیا جائے، ڈپٹی کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سلیم نے اپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے حسین آگاہی بازار کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے موقع پر سول ورک کی پیشرفت، جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور دیگر کاموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے منصوبے پر پیشرفت بارے بریفنگ لی،ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حسین آگاہی بازار کی اپ گریڈیشن کا کام مزید تیز کیا جائے اور تمام ترقیاتی کام اعلیٰ معیار کے ساتھ جلد از جلد مکمل کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے دوران شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہونا چاہیے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر حسین آگاہی بازار کی اپ گریڈیشن کا کام دن رات جاری رکھا جارہا ہے تاکہ منصوبے کو جلد مکمل کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں، انہوں نے کہا کہ تاریخی بازار کی خوبصورتی اور شہری سہولیات میں بہتری کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کررہے ہیں۔
ملتان سے مزید