• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں عالمی یوم کپاس کے موقع پر تقریب کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں عالمی یوم کپاس کے موقع پر ’’کپاس برائے خوشحالی تجارت تبدیلی اور شراکت داری‘‘ کے ذریعے ترقی کے عنوان پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، شہزاد علی ملک، آصف مجید، خواجہ شعیب، شہزاد صابر، ڈاکٹر صغیر احمد، اقبال بندیشہ، ڈاکٹر قمر شکیل، فیکلٹی ممبران، زرعی ماہرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ کپاس پاکستان کا سفید سونا اور ملکی معیشت کا ایک اہم ستون ہے، شہزاد علی ملک نے کہا کہ کپاس کے شعبے کی ترقی کیلئے حکومت، صنعت، جامعات، تحقیقی اداروں اور کاشتکاروں کے درمیان مؤثر اور مسلسل اشتراک ناگزیر ہے۔
ملتان سے مزید