• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز کی جانب سےمالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1 ارب 15 کروڑ کا موٹر ٹیکس وصول

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژنافتخار احمد بھلی کی زیر نگرانی اورموٹر رجسٹریشن اتھارٹی (ایم آر اے) اسد اللہ خان کی سربراہی میں محکمہ ایکسائز ملتان کی موٹر برانچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے‘محکمے نے مالی سال 2026-27ء کی پہلی سہ ماہی (ستمبر 2026) کے دوران 1 ارب 15 کروڑ روپے کا موٹر ٹیکس وصول کر لیا ہےجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 40 فیصد زائد ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم آر اے اسد اللہ خان نے بتایا کہ مقررہ ہدف کے حصول کیلئے موٹر برانچ کا عملہ دن رات کوشاں ہے،ڈائریکٹر ایکسائز کی ہدایت پر روڈ چیکنگ کیلئے 2خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن کی نگرانی سینیئر انسپکٹر محمد عارف نیازی، طاہر عباس سندیلہ اور انسپکٹر علی عباس اپنی ٹیموں کے ہمراہ کر رہے ہیں۔ ان ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کے باعث ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز، بغیر نمبر پلیٹ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں جس سے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
ملتان سے مزید