ملتان (سٹاف رپورٹر) جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر مولانا امجد خان، سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار، نائب امیر مولانا جمال عبدالناصر، صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز امیر ضلع ملتان مفتی عامر محمود جنرل سیکرٹری نور خان ہانس، سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید قاری یاسین اور محمد یوسف مدنی نے کہا ہے کہ مفتی محمود کانفرنس سیاسی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، کانفرنس کی تیاری کے لئے جے یو آئی قائدین کے پنجاب بھر میں دورے جاری ہیں،جے یو آئی پنجاب کی تحصیل اور اضلاع کی سطح پر عوامی رابطہ مہم زوروں پر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نےکہا کہ مفتی محمود کانفرنس سیاسی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔