ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر عامر کریم خاں نے برانڈ روڈ گلگشت اور ملتان ایوینیو کا اچانک دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا موقع پر جائزہ لیا۔ کمشنر نے برانڈ روڈ پر سول ورک اور زیرِ زمین الیکٹریفکیشن کے کام کا معائنہ کیا جبکہ ملتان ایوینیو پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔کمشنر عامر کریم خاں نے متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنیکی ہدایت کی۔