• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے لیسکو کے 3 افسران کو گرفتار کر لیا

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے لیسکو کے 3 افسران کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے لاہور نے لیسکو میں بجلی کے نئے کنکشن کی فراہمی میں بے ضابطگیوں پر مقدمہ درج کر لیا۔مقدمہ لیسکو شالیمار ڈویژن اور صحافی کالونی سب ڈویژن کے افسران کے خلاف درج کیا گیا۔حکام کے مطابق گاؤں منہالہ لاہور میں بجلی کے نئے کنکشن میں بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔تکنیکی معائنے کے دوران 11 کے وی ایچ ٹی لائن کے 3 اسپین صارف کے احاطے کے اندر نصب پائے گئے۔ایک ایچ ٹی پول بھی منظور شدہ تکنیکی نقشے کے برخلاف صارف کے احاطے میں نصب کیا گیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید