کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے سعودی عرب ملازمت کے نام پر ساڑھے چار لاکھ روپے ہتھیانے والے ایجنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مکمل رقم شکایت کنندہ کو واپس دلوادی، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) اسلام آباد نے انکوائری نمبر RE-546/26 کے تحت سعودی عرب ملازمت کے نام پر شکایت کنندہ بنیامین سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کرنے والے ایجنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مکمل رقم شکایت کنندہ کو واپس دلوا دی۔تحقیقات سے ثابت ہوا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر (OEP) حفظہ اینڈ کمپنی کے تین ایجنٹس نے مل کر شکایت کنندہ بنیامین کے بیٹے عمر بنیامین کو سعودی عرب میں ملازمت فراہم کرنے کا جھانسہ دیا اور اس سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے۔