اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کال کے باوجود فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مقررہ شیڈول کے مطابق امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے امتحانی شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےاعلامیہ میں واضح کیا کہ ایف پی ایس سی کے تمام امتحانات جاری شیڈول کے مطابق ہوں گے۔