• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنے والا وقت چائنا کٹنگ اور بوری بند لاشوں کا نہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آنے والا وقت کراچی میں چائنا کٹنگ، بوری بند لاشوں اور پہیہ جام ہڑتالوں کا نہیں بلکہ مزدور، محنت کش اور عام کراچی کے شہری کا وقت ہوگا، عوامی خدمت اور ترقی کے اس فرض کو ہر صورت پورا کیا جائے گا،کراچی کے گلی محلوں میں بھٹو خاندان اور پاکستان پیپلز پارٹی سے محبت کرنے والے لوگ آباد ہیں،انہوں نےضلع کورنگی کے نور دین گوٹھ میں شہید عبداللہ مراد کمیونٹی سینٹر کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کردیا اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل کے اراکین، منتخب نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھےمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ شہید عبداللہ مراد کمیونٹی سینٹر کی تعمیر پر 40 ملین روپے لاگت آئی ہے اور یہ ضلع کورنگی کے عوام کو جدید کمیونٹی سہولیات کی فراہمی کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا اہم منصوبہ ہے، نے اعلان کیا کہ علاقے میں ایک اور بڑی سڑک تعمیر کی جائے گی تاکہ شہریوں کو آمدورفت کے مسائل سے نجات مل سکے۔

ملک بھر سے سے مزید