کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ایم ڈی میں بے قاعدگیاں،امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کو خط ارسال کر دیا، جس میں ایم ڈی کیٹ 2026میں سامنے آنے والی سنگین باقاعدگیوں، بد انتظامیوں، امتحانی نتائج کی شفافیت اور فیسوں کی وصولی و حسابات کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امتحانی سوالنامہ تمام امیدواروں کے حوالے کیا جائے تاکہ شفافیت کو ممکن بنایا جا سکے اور طلباء و طالبات خود کو چیک کر سکیں ، ابتدائی 100نمبروں پر آنے والے امیدواروں کا کسی تیسرے، غیر جانب دار ادارے کے ذریعے دوبارہ امتحان لیا جائے، مستقبل میں کراچی میں امتحانی مراکز کی تعداد امیدواروں کی تعداد اور شہر کے جغرافیائی پھیلاؤ کے مطابق مقرر کی جائے تا کہ طلبہ اور والدین اذیت سے بچ سکیں، امتحانات کی فیس کے نام پر وصول کی جانے والی رقم کا مکمل اور تفصیلی حساب عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔