• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور روڈ ٹوٹل پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 45 سالہ انور ولد عظیم شاہ جاں بحق ہوگیا ،متوفی ٹرک ڈرائیور سڑک عبور کرکے اپنے ٹرک کی جانب آرہا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر ماردی ، کورنگی بلال چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 30 برس کا شخص جاجاں بحق ہو گیا، فوری شناخت نہیں ہو سکی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کے مطابق متوفی موٹر سائیکل سلپ ہونے سے پیچھے سے آنے والا ٹرک اس پر چڑھ گیا ،کورنگی ابراہیم حیدری میں لوڈنگ ٹرک الٹنے سے 45سالہ نواز زخمی ہو گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید