کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے نرسنگ طالبہ کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے کا حکم دیدیا ، نرسنگ طالبہ کو پیپر دینے سے روکنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر طالبہ نصرت امتحان سے محروم، 2021 میں شروع ہونے والا نرسنگ پروگرام 2024 میں مکمل ہونا تھا، درخواست گزار کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، وکیل ڈاؤ یونیورسٹی نے کہا کہ ہمیں طالبہ کو عارضی طور پر امتحان میں شرکت کی اجازت دینے پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم یہ اجازت آئینی درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوگی، عدالت نے ڈاؤ یونیورسٹی کو امتحان میں شرکت کے لیے ضروری انتظامات کی ہدایت کردی اور ریمارکس دیئے کہ امتحان میں شرکت کی اجازت زیرِ سماعت آئینی درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوگی۔