• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر میں یونین کمیٹی کے دفتر کی دیوار گرگئی، 3 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر بکرا پیڑی داؤد غازی گوٹھ میں یونین کمیٹی کے دفتر کی دیوار گرنے کے واقعے میں 2 کم عمر سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس اور ریسکیو عملہ نے علاقہ مکینوں کی مدد سے ملبے تلے دب کر جاں بحق نوعمر لڑکے سمیت 2 افراد کی لاشوں اور ایک زخمی بچے کو جناح اسپتال پہنچایا، جو چند گھٹنے بعد جان کی بازی ہار گیا، جاں بحق ہونے وا لوں کی شناخت 12 سالہ ابراج اور 6 سالہ ابیان ولد عمران جبکہ 25 سالہ فائز عباس ولد محمد علی کے نام سے کی گئی ، متوفی فائز کے دوست نے بتایا کہ کچھ عرصے بعد متوفی کی شادی ہونی تھی ، ڈیکوریشن کی دکان پر کام کرتا تھا ، بچوں کے چچا نے بتایا کہ بچے نانی کے گھر جانے کے لیے نکلے تھے ، اطلاعات کے مطابق یونین کمیٹی کے دفتر کی دیوار کے ملحقہ پودوں کی کیاری بنی ہوئی تھی اور اس میں پانی دیئے جانے کے باعث اس کی بنیادیں کمزور ہونے کی وجہ سے دیوار کا کئی فٹ طویل حصہ اچانک زمین بوس ہوا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید