• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری انتظامیہ، لی مارکیٹ میں غیر قانونی بس اڈہ ختم، 2 افراد گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر لی مارکیٹ میں غیر قانونی بس اڈہ ختم کر دیا گیابس آپریٹر کے خلاف ایف آئی آر درج، اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق حب چوکی پر جانے والی بسوں کو یہاں پارکنگ کی مشروط اجازت ہے ایک وقت میں صرف ایک بس پارک کی جاسکتی ہےتنبیہ کے باوجود غیر قانونی طورپر بسیں پارک کرنے پر کارروائی کی گئی اور دو افراد گرفتار کئے گئے ، علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے جوڑیا بازار میں غیر قانونی پلیٹ فارمز اور پتھارے مسمار کرکے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید