• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی خواجہ اجمیر نگری میں مبینہ طور پر پولیس اور مسلح ملزمان کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں دوران ایک ملزم سلیم الرحمٰن ہلاک ، ساتھی فرار پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، چار موبائل فون، ایک بٹوہ اور نقد رقم برآمد کرلی گئی ،علاوہ ازیں رینجرز اور ایس آئی یونے نیو کراچی میں مبینہ بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلے میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ، ملزمان کی شناخت محمد کاشف گجراتی اور یاسر عرف درویش کے ناموں سے ہوئی ہے ، ملزمان کا تعلق عبد الصمد کاٹھیاواڑی گروپ سے ضلع سینٹرل اور ملحقہ علاقوں میں کاروباری افراد اور بلڈرز کو بھتہ دینے کے لئے دھمکی آمیز کالز کرنے اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں فائرنگ کرنے کے کئی واقعات میں ملوث ہے، ملزم کاشف گجراتی پیشہ ور مجرم اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی کے دست راست صادق عرف امر تمر کا قریبی ساتھی ہے،گرفتارملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپریل 2026 میں ناظم آباد میں واقع رینٹ اے کار پر بھتہ نہ دینے کی وجہ سے خوف وہراس پھیلانے کے لئے فائرنگ شامل رہاہے ملزم یاسر عرف درویش 2020 سے مذکورہ گروہ کے ساتھ سٹریٹ کرائم اوربھتہ وصولی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید