• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الصوبائی منشیات سپلائی میں ملوث مرد و عورت گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تھانہ سعیدآباد پولیس نے مبینہ طو رپر بین الصوبائی منشیات سپلائی میں ملوث مرد و عورت کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کرلیا،۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم و ملزمہ بلوچستان سے منشیات لے کر پسنجر بس کے زریعے کراچی پہنچے تھے۔ملزمان کو خفیہ اطلاع پر یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 1040 گرام آئس برآمد ہوئی۔برآمدہ آئس کراچی میں مختلف مقامات پر ترسیل / سپلائی کی جانی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید