• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس کے طلبہ کی جدید علوم میں دلچسپی وقت کی ضرورت، مشرف راجپوت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ و ٹیکنیکل بورڈ کراچی کے چیئرمین مشرف علی راجپوت نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے طلبہ کی دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید علوم میں دلچسپی وقت کی ضرورت ہے ۔کیونکہ جدید علوم بالخصوص کمپیوٹر اسکلز کے ذریعہ آسانیاں پیدا کرنے کے ساتھ اسلام کا پیغام دنیا بھر میں بہتر انداز سےپھیلایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مدرسہ جامعتہ عربیہ اسلامیہ اسکاؤٹ کالونی گلشن اقبال میں کمپیوٹر لیب کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےکیا۔ تقریب سے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکرٹری سید اختر میر ، یونین کونسل کے ناظم ناصر اشفاق، مدرسہ کے مہتمم مولانا محمد فصیح الدین اور مولانا مزمل فاروق نے بھی خطاب کیا۔مشرف علی راجپوت نے مزید کہا کہ دینی علوم کا جدید علوم سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا لیکن کمپیوٹر اسکلز روزگار اور وقت کی ضرورت ہے،کیونکہ ہمیں دنیا کا مقابلہ کرنا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے کمپیوٹر لیب کا افتتاح بھی کیا گیا۔ اس موقع پر دستاویزی فلم کے کے ذریعہ مدرسے کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید