کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یونیورسٹی روڈ کے متبادل پہلوان گوٹھ سے ریس کورس صفورازیرِ تعمیر روڈ کا دورہ کیا ،محکمہ انجینئرنگ کے افسران نے ا نہیں بریفنگ دی اور بتایا کہ آئندہ تین روز کے اندر سڑک کی کارپٹنگ شروع کر دی جائے گی، ڈی جی ٹیکنیکل سروسز نے بتایا کہ سڑک کی تعمیرکا نصف کام مکمل ہو چکا ہے میئر نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے خود سڑک پر کھڑے ہو کر کام کی نگرانی کروں گا انہوں نےٹیم کو ہدایت جاری کہ کہ بیس دن کے اندر کارپٹنگ کا کام مکمل کرکے ایک ٹریک عوام کے لیے کھول دیا جائے۔