کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ غیر جمہوری اور صوبے کے عوام کے آئینی و قانونی مینڈیٹ کے منافی ہے، صوبائی خودمختاری کو نقصان پہنچا کر اور وفاق و صوبے کے درمیان محاذ آرائی پیدا کرکے امن و استحکام قائم نہیں کیا جاسکتا ، جمہوریت کے خود ساختہ چیمپئن پیپلز پارٹی کو خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، 1975 میں ذوالفقار علی بھٹو، 1994 میں بے نظیر بھٹو اور اب 2026 میں صدر آصف علی زرداری کے دور میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی تاریخ دہرائی گئی ہے۔