• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مینڈیٹ کو طاقت کے ذریعے کچلنا جمہوریت پر حملہ، ایم ڈبلیو ایم

کراچی( اسٹاف رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج ، منتخب حکومت کے خاتمے سے متعلق اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور اس میں شامل جماعتوں کا طرزِعمل جمہوری اقدار اور آئینی اصولوں کے منافی ہے، عوامی مینڈیٹ کو طاقت کے ذریعے کچلنا جمہوریت پر براہِ راست حملہ ہے،وفاقی حکومت یا حکمران اتحاد کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عوام کے فیصلے کو اپنی سیاسی مصلحتوں کی بھینٹ چڑھائے، عوام کے ووٹ کی توہین کرکے اقتدار کو مستحکم کرنے کی کوشش جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو سیاسی اختلافات کے حل کے لیے آئینی راستہ اختیار نہ کہ گرفتاریوں اور انتظامی اقدامات کے ذریعے مخالفین کو دبانے کی کوشش کرنی چاہیے، ایسی روش ملک میں سیاسی تصادم کو بڑھاوا دے گی اور قومی استحکام کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید