کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں خاتون سمیت3افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے راہ گیر خاتون 25 سالہ مومل زوجہ ارشد جاں بحق ہو گئی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابقحادثے کے بعد ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا ،ڈیفنس فیز 8 خیابان ٹیپوابوطالب امام بارگاہ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سےموٹرسائیکل سوار 57 سالہ محمد یٰسین ولد محمد صدیق جاں بحق ہوگیا ، لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی،پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کنٹومنٹ بورڈ کلفٹن کا ملازم تھا ، حادثے کے ذمہ دار گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ، جو طالب علم ہے ،دریں اثناء کورنگی ضیا کالونی سیکٹر 32 اے قلندری چوک کے قریب گھرمیں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 40 سالہ اسد ولد شفیق جاں بحق ہو گیا ، لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ۔