کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حق پرست سینیٹر عامر چشتی کو بین الپارلیمانی یونین کمیٹی برائے صحت کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور اسے پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر اور تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے ، تنزانیہ کے شہر اروشا میں ہونے والی 153ویں بین الپارلیمانی یونین اسمبلی میں 64 ووٹوں کی اکثریت حاصل کرنا جو کہ تمام امیدواروں میں سب سے زیادہ ہے اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی پارلیمانی برادری پاکستانی نمائندوں کی صلاحیتوں اور قابلیت پر مکمل اعتماد رکھتی ہے، یہ کامیابی نہ صرف پارلیمانِ پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ اس امر کی بھی عکاس ہے کہ پاکستانی پارلی مینٹیرینز بین الاقوامی سطح پر صحت کے عالمی چیلنجز، پالیسی سازی اور عوام کی فلاح و بہبود کے امور میں انتہائی فعال اور مؤثر کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔