• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر منظم منصوبہ بندی کے باعث شہر مسائل سے دوچار ہے، پی ڈی پی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ کراچی کو جدید اور رہنے کے قابل شہر بنانے کے لیے مربوط ماسٹر پلان اور بنیادی شہری سہولتوں کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے، ناقص اور غیر منظم منصوبہ بندی کے باعث شہر پانی کی قلت، سیوریج، کچرے، خستہ حال سڑکوں اور ٹریفک جام جیسے مسائل سے دوچار ہے، ان مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں، ترقیاتی منصوبوں پر خطیر رقم خرچ ہونے کے باوجود شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید