• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، جامع ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے کا آغاز، کمیٹی قائم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی نے اپنے تعلیمی، انتظامی اور مالیاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، ادارہ جاتی شفافیت کو فروغ دینے اور بین الاقوامی جامعات کی درجہ بندی میں اپنی مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے جامع ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے، اس سلسلے میں وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے نمائندوں پر مشتمل 9رکنی کمیٹی قائم کردی جو جامعہ کے تمام متعلقہ نظام، امور اور دفتری طریقۂ کار کو ڈیجیٹلائز اور خودکار بنانے کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کرے گی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید