• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنادی، شبیر میثمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی ناہمواری، مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی لاقانونیت نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے بجلی اور گیس کے ہوش ربا بلوں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور نت نئے ٹیکسوں نے عوام کی قوتِ خرید ختم کرکے رکھ دی ہے جبکہ دوسری جانب بااثر اور صاحبِ اختیار طبقے کو حاصل مراعات اور ٹیکسوں میں چھوٹ کے باعث معاشی انصاف کا تصور کمزور ہو رہا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید