• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ خالد ایئرپورٹ پر حوثی گروہ کے حملوں میں شہداء کی تعداد 13 ہوگئی، 309 زخمی

صنعاء(اے ایف پی /نیوزڈیسک )آبنائے ہرمز میں 2جہازنشانہ ‘2بھارتی ملاح لاپتہ‘ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نےایرانی شرائط پرامریکی جواب کو ناکافی قرار دیدیا‘ ہفتے کو ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حوثی گروہ کے حملوں میںشہداءکی تعداد13ہوگئی جبکہ 309افرادزخمی ہیں جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے ‘مرنے والوں میں چار سعودی ‘دو بنگلہ دیشی جبکہ امریکا‘مصر‘اردن ‘ شام ‘ فلسطین ‘سوڈان اوربھارت کا ایک ایک شہری شامل ‘اقوام متحدہ ‘یورپی یونین ‘ روس ‘ فرانس ‘ترکیہ‘ برطانیہ‘جرمنی ‘عراق ‘قطرودیگر کا اظہار مذمت ‘حوثی گروہ کا اتوار کو کنگ خالدہوائی اڈے پر پھر حملہ ‘متعددافرادزخمی ایئرپورٹ کی ٹرانزٹ ٹرین سروس بھی معطل ‘دمام ایئرپورٹ ‘گیس تنصیب اورآرامکو آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ‘سعودی حکام کی تصدیق ‘امریکا، کینیڈا، جرمنی اور اسپین کے سفارت خانوں کی اپنے شہریوں کو ریاض ایئرپورٹ سے دور رہنے کی ہدایت ‘ آسٹریلیا کا اپنے شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے اور محفوظ مقام پر پناہ لینے کا مشورہ‘ ریاض کے اسکولوں میں آن لائن کلاسیں شروع ‘ سعودی فوجی اتحادکااتوار کوحوثیوںکے خلاف فیصلہ کن جوابی کارروائی کا عزم‘حوثی گروہ نے ہفتے کو ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنی اس تنبیہ کو دہرایا ہے کہ لوگ سعودی عرب کے ایئرپورٹس کا استعمال نہ کریں اوران سے دوررہیں کیوں کہ یہ اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں‘ حوثیوں کے مطابق انہوں نے ہفتے کو تین مراحل میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو نشانہ بنایاجبکہ حوثی گروہ سے وابستہ ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی حملہ کیا ہے۔علاوہ ازیں سعودی قیادت میں قائم اتحاد کا کہنا ہے کہ اتوارکوریاض ایئر پورٹ ایک بار پھر حملوں کی زد میں آیا ہے۔اتحادکے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق ایک نامعلوم پروجیکٹائل نے ایئر پورٹ کے مسافر ہال نمبر 4 کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور متعلقہ حکام اس پر قابو پانے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے ہوائی اڈے کے قریب ایک کروز میزائل کو تباہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے زیرِ کنٹرول یمنی علاقوں پر 124 فضائی حملے کیے۔ سریع کے مطابق حوثیوں نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران چار کارروائیاں کیں جن میں کنگ خالد ایئرپورٹ پر تین مراحل میں حملے، شُگدم گیس فیسلٹی پر حملہ، آرامکو کی تنجیب آئل ریفائنری پر حملہ اور دمام میں واقع کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ شامل ہیں۔حوثی ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ ہم تمام بین الاقوامی کمپنیوں‘ماہرین‘ملازمین‘ کارکنوں اور دنیا بھر سے سفر کرنے والوں کے لیے اپنی تنبیہ دوبارہ دہراتے ہیں کہ وہ سعودی ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں نہ چلائیں کیونکہ وہ محفوظ نہیں ہیں سوائے مکہ اور مدینہ کے مقدس شہروں کے ہوائی اڈوں اور فضائی حدود کے۔علاوہ ازیں حوثی وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ یمن میں سعودی فوجی کارروائیوں کا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا‘ حوثیوں کی کارروائیوں کی بنیاد جوابی کارروائی کا اصول ہوگا‘جب تک سعودی عرب اپنی جارحیت اور مداخلت بند نہیں کرتا‘اس سے بھی برا وقت آنے والا ہے۔

اہم خبریں سے مزید