• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا ڈراپ سین ہوگیا۔ جے یو آئی کے سر براہ مولا نا فضل الرحمٰن نے اتوار کی صبح وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعظم ہائوس اسلام آ باد میںدوسری ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو پی ٹی آئی کی قیادت سے ہونے والے رابطے سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے انہیں بتایا کہ کچھ دیر بعد وفاقی کا بینہ کا اجلاس ہے اور کابینہ اس معاملے پر غور کرے گی۔ بعد ازاں وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔کابینہ نے خیبر پختنوخوا میں دھشتگردی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزرا نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دھشتگردی کے خاتمے کی بجائے دھشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے۔ تاہم بعض ارکان نے رائے دی کہ خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی فیصلے سے پہلے مولانا فضل الرحمن کے ذریعے آخری کوشش کی جائےچنانچہ کابینہ اجلاس کے دوران ہی نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کیا۔ انہوں نے وفاقی کابینہ کی رائے ہے کہ چونکہ خیبر پختونخوا ہ کی حکومت دہشت گردی کے خلاف وفاقی حکومت کا ساتھ دینے کو تیار نہیں اسلئے ایمرجنسی نافذ کردی جائے۔

اہم خبریں سے مزید