• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP کی تقسیم کا منصوبہ نہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں نئے انتظامی یونٹ کے قیام اور صوبے کی تقسیم سے متعلق تاثر کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کسی قسم کا کوئی نیا انتظامی یونٹ نہیں بنایا جا رہا اور نہ ہی صوبے کو تقسیم کیا جا رہا ہے، کے پی کے 12 اضلاع اس وقت حالتِ جنگ میں ہیں، جہاں خصوصی توجہ، اضافی فنڈنگ، بہتر انتظامی امور اور امنو امان کی فوری بحالی ناگزیر ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت جنوبی پنجاب ماڈل کی طرز پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو گورنر اور چیف سیکرٹری کے ماتحت ایک مخصوص سیکرٹریٹ فراہم کیاگیا ہے۔ ان کے مطابق صوبے کے 12 اضلاع اس وقت حالتِ جنگ میں ہیں، جہاں خصوصی توجہ، اضافی فنڈنگ، بہتر انتظامی امور اور امن و امان کی فوری بحالی ناگزیر ہے۔

اہم خبریں سے مزید