• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض ایئرپورٹ پر حملہ دہشت گردی، شدید مذمت کرتا ہوں، اسرائیلی وزیر اعظم

مقبوضۃ بیت المقدس (اے ایف پی) ریاض ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملہ، نیتن یاہو کی شدید مذمت، حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر ایک روز قبل ہونے والے ’’ہولناک دہشت گرد حملے‘‘ کی مذمت کردی۔ نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر لکھا، ’’میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے ہولناک دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے وہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید