کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وفد کے ہمراہ بیجنگ پہنچ گئے۔پاکستان کے چین میں سفیر سید علی اسد گیلانی اور ان کی ٹیم نے وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیاوزیراعلیٰ اپنے وفد کے ہمراہ چین کے صوبے ہوبے روانہ ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق سید مراد علی شاہ کی سرکاری مصروفیات کا آغاز پیر کی صبح سے ہوگا۔ بعد ازاںوزیراعلیٰ سندھ اپنے وفد کے ہمراہ چین کے صوبے ہوبے پہنچ گئے وزیراعلیٰ سندھ کا صوبہ ہوبے کے ڈائریکٹر جنرل برائے خارجہ امور مسٹر چن ہنہوا کی جانب سے پرتپاک استقبال کیاصوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، جام خان شورو، سردار محمد بخش مہر، مشیر سید قاسم نوید قمر اور پرنسپل سیکریٹری آغا واصف وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے وزیراعلیٰ سندھ کی صوبہ ہوبے کے حکام سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال سندھ اور ہوبے کے درمیان تجارت، ثقافت، سیاحت اور جدید ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دوطرفہ سرمایہ کاری کے لیے مربوط منصوبہ ساتھ لائے ہیں اعلیٰ حکام کے ساتھ پیر سے شروع ہونے والے اجلاسوں میں تعاون کے طریقہ کار طے کیے جائیں گے، مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اور ہوبے سیاحت کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کرسکتے ہیںسندھ کے سیاحتی مقامات کی ترقی کے لیے ہوبے کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں کراچی سمیت سندھ میں جھیلیں، پہاڑی چوٹیاں، ریگستان اور کھیرتھر نیشنل پارک موجود ہیں تاریخی عمارتیں صوبے کے ثقافتی ورثے کی عکاس ہیں۔