کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں جہیز سے منسلک5ہزار737اموات، روزانہ 16خواتین ہلاک، غیرقانونی روایت بدستور برقرار، جہیز پر پابندی کے باوجود خواتین تشدد کا نشانہ، شادی کے نام پر استحصال کا سلسلہ جاری ہے۔ فرانس 24کے مطابق بھارت میں جہیز سے منسلک واقعات میں 2024 کے دوران 5 ہزار 737 خواتین ہلاک ہوئیں، یعنی اوسطاً روزانہ تقریباً 16 خواتین جان سے گئیں۔ چھ دہائیوں سے زائد عرصہ قبل جہیز پر پابندی عائد کیے جانے کے باوجود یہ روایت بھارتی معاشرے میں بدستور گہری جڑیں رکھتی ہے۔ شادی کے موقع پر دلہن کے خاندان کی جانب سے رقم یا قیمتی اشیا دینے کی اس رسم کے باعث خواتین کو استحصال اور تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رپورٹ میں بہار کے علاقے بیگوسرائے کے ایک واقعے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جہاں ایک شخص کو مبینہ طور پر 2025 میں دلہن کے اہل خانہ نے اغوا کرکے زبردستی شادی کرائی۔