• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کے معاون پائلٹ کا تل ابیب ایئرپورٹ پر خودکش حملے کا منصوبہ بے نقاب

ابوظہبی(سبط عارف )فلائی دبئی کے معاون پائلٹ کا تل ابیب ایئرپورٹ پر خودکش حملے کا منصوبہ بے نقاب،فلائی دبئی کے معاون پائلٹ کا تل ابیب ایئرپورٹ پر خودکش حملے کا منصوبہ بے نقاب،بھرتی کے وقت سکیورٹی جانچ میں کوئی مشتبہ اشارہ سامنے نہیں آیا تھا، اماراتی اٹارنی جنرل، ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔حکام کے مطابق، ملزم 11 ستمبر 2001 کو امریکا میں ہونے والے حملوں سے بھی متاثر تھا اور اسی طرز کی کارروائی کرنے کا خواہشمند تھا۔تحقیقات کے مطابق، ملزم نے تل ابیب کے دو سابقہ دوروں کے دوران پرواز کے راستے اور ایئرپورٹ سے واقفیت حاصل کی تھی تفصیلات کے مطابق دبئی سے اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کے 29 سالہ عمانی معاون پائلٹ نے طیارے پر قبضہ کرکے تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ کی مسافر عمارت سے ٹکرانے اور زیادہ سے زیادہ جانی نقصان کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔نئی تحیققات کا انکشاف اماراتی اٹارنی جنرل حمد سیف الشامسی نے کیا ہے ۔حکام کے مطابق، 30 ستمبر 2026 کو پیش آنے والے واقعے کے دوران ملزم نے کاک پٹ میں کپتان پر ایمرجنسی کلہاڑی سے حملہ کیا البتہ طیارے میں موجود دیگر اضافی پائلٹس ، عملے اور مسافروں کی مداخلت سے طیارے کو بحفاظت سعودی عرب کے شہر تبوک میں اتار لیا گیا۔اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق، دبئی سے تل ابیب جانے والی اس پرواز میں واپسی کے سفر کے لئے تعینات دو اضافی پائلٹ بھی سوار تھے۔ یہ پائلٹ تل ابیب سے دبئی واپسی کی پرواز کے لئے ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ حملے کے وقت ان میں سے ایک پائلٹ کاک پٹ کے قریب موجود تھا۔ اس نے دروازے کو غیرمعمولی طور پر بار بار کھلتے اور بند ہوتے دیکھا تو اسے شبہ ہوا۔ اس نے رسائی کا کوڈ استعمال کرکے کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور اندر پہنچ کر معاون پائلٹ کو کپتان پر حملہ کرتے دیکھا۔اس کے بعد، اضافی پائلٹ نے ایک کیبن کریو رکن اور چند مسافروں کی مدد سے حملہ آور کو قابو کیا اور زخمی کپتان کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اہم خبریں سے مزید