• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بھرمیں جلسے جلوس ریلی اور پانچ سے زائد افرادکیاجتماعات کرنے پرپابندی عائد کر دی گئی۔ملک کے سب سے بڑے شہر و معاشی حب کراچی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے20اکتوبرتک دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔ کمشنر کراچی کے حکم پر شہر میں 20اکتوبرتک کے لیے دفعہ 144نافذ کی گئی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ دفعہ 144 کے تحت 5 سے زائد افراد کے اجتماع، جلسے، جلوس، احتجاج اور دھرنوں پر پابندی ہو گئی۔ سڑکوں کی بندش، امن وامان کے خدشات کے پیشِ نظر پابندی عائد رہے گی۔
اہم خبریں سے مزید